اکتوبر 28, 2026

ظالم حکمرانوں کا واحد مقصد اپنی عیاشیوں کیلئے پسے ہوئے عوام سے لگان اکٹھا کرنا ہے، عوامی اتحاد کے سوا کوئی راستہ نہیں: ڈاکٹر حافظ محمد ادریس

ڈنگہ ( پریس ریلیز)

امیر جماعت اسلامی ڈنگہ و سربراہ ڈنگہ کو حق دو تحریک ڈاکٹر حافظ محمد ادریس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پر مسلط ظالم حکمرانوں کا عوام کے مفاد سے کوئی تعلق نہیں ہے، حکم ران اشرافیہ کا واحد مقصد قرونِ وسطی کے بادشاہوں کی طرح مجبور اور مقہور عوام سے لگان اکٹھا کر کے اپنی عیاشیوں کا سامان مہیا کرنا ہے۔ طبقہ اشرافیہ نے اس مقصد کیلئے آپس میں اتحاد قائم کر رکھا ہے۔ ان سے چھٹکارا پانے اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کی راہ ہموار کرنے کیلئے عوامی اتحاد کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس لینے کا بنیادی مقصد عوام کو بنیادی ضروریات فراہم کرنا اور ریاستی نظام کا قیام عوام کے جان و مال کے تحفظ اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کیلئے کیا جاتا ہے، بدقسمتی سے ہمارے ہاں اس کے برعکس صورتحال ہے۔