جولائی 17, 2026

گجرات: تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس کی بڑی کارروائی، 3 رکنی قصوری گینگ گرفتار، لاکھوں مالیت کا رکشہ برآمد

لالہ موسیٰ (مرزا محمد طفیل) ڈی پی او گجرات کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ فیز II پولیس نے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے رکشہ چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی "قصوری گینگ” کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایچ او طاہر زمان SI نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید سائنسی ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کا استعمال کرتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کیا اور ان کے قبضے سے چوری شدہ لوڈر رکشہ برآمد کر لیا، جس کی مالیت تقریباً 6 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت بلاول ولد منیر، محمد ایاز ولد عبدالستار اور علی رضا ولد اکبر کے ناموں سے ہوئی ہے، جو ضلع قصور کی تحصیل مسلم آباد للیانی کے رہائشی ہیں۔ ترجمان گجرات پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ علاقے میں ہونے والی دیگر وارداتوں کا سراغ لگایا جا سکے۔ پولیس کی اس بروقت کارروائی کو شہریوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔