اکتوبر 28, 2026

10 مئی بھارت کی عبرتناک شکست اور پاکستان کی عظیم فتح کا دن ہے، چوہدری عابد رضا کوٹلہ کا کھاریاں پریس کلب میں خطاب

کھاریاں (پ ر) صدر مسلم لیگ ن گجرانوالہ ڈویژن ۔ سابق ایم این اے چوہدری عابدرضاکوٹلہ نے گزشتہ روز کھاریاں پریس کلب میں معرکہ حق کی سالگرہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 10 مئی 2025 کو بزدل دشمن بھارت نے رات کی تاریکی میں جارحیت کی ناکام کوشش کی ہماری افواج نے پلٹ کر وار کیا اور اسکو دندان شکن جواب دیتے ہوئے پانچ سے زائد جنگی طیارے مار گرائت۔ دشمن نے مساجد اور مدارس کو نشانہ بنایا جبکہ ہماری فضائیہ نے اسکی فوجی تنصیبات کو بھاری نقصان پہنچایا جس کا رونا بھارت ہر روز روتا دکھائی دے رہا ہے۔ ہمیں اپنی افواج پر فلر ہے۔ ہم سکون کی نیند سوتے ہیں۔ جبکہ ہمارے بہادر فوجی جوان سرحدوں پر پہرا دے رہے ہوتے ہیں۔ آج ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ جس نے پاکستان کو فتح یاب بنایا۔ ۔کھاریاں پریس کلب میں شاندار تقریب پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔