پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کل سے میرپور، ڈھاکا میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل قومی ٹیم کے لیے بری خبر سامنے آئی ہے۔ اسٹار بیٹر بابر اعظم گھٹنے کی انجری کے باعث پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔ ٹیم منیجمنٹ کے مطابق بابر اعظم کی انجری کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے اور ڈاکٹرز ان کی فٹنس کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، جبکہ ان کی صحت سے متعلق مزید اپ ڈیٹس بعد میں جاری کی جائیں گی۔
یاد رہے کہ یہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی دوسری سیریز ہے۔ دوسری جانب کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ میرپور کی پچ فاسٹ بولرز کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے، تاہم حتمی پلیئنگ الیون کا فیصلہ پچ کے آخری جائزے کے بعد کیا جائے گا۔





