ڈنگہ (پ۔ ر) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی بدھ 06 مئی کو ڈنگہ آمد حلقہ کیلئے بڑا اعزاز، تاریخی استقبال کریں گے۔ چوہدری اظہر اقبال، ڈاکٹر حافظ محمد ادریس‘ حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی کی ممبرسازی مہم کے سلسلہ میں ضلع گجرات کے تین مقامات ڈنگہ، کھاریاں اور گجرات کا مختصر دورہ کریں گے۔ ممبر سازی کیمپس کا وزٹ، شرکاء سے خطاب پروگرام کے شیڈول میں شامل۔ تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان مورخہ 06 مئی بروز بدھ ڈنگہ شہر کا مختصر دورہ کریں گے۔ ان کا یہ دورہ جماعت اسلامی کی ممبرسازی مہم میں ضلع گجرات کے وزٹ کا ایک حصہ ہو گا۔ اس موقع پر وہ ضلع گجرات کے تین مقامات ڈنگہ، کھاریاں اور گجرات شہر میں ممبرسازی کیمپس کا وزٹ کریں گے اور شرکاء سے مختصر خطاب بھی کریں گے۔ امیر جماعت اسلامی حلقہ پی پی 34 چوہدری اظہر اقبال اور امیر جماعت اسلامی ڈنگہ شہر ڈاکٹر حافظ محمد ادریس نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ امیر جماعت کے ڈنگہ میں استقبال کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے کر بھرپور تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اور تاریخی استقبال کیا جائے گا۔ ڈنگہ شہر اور علاقہ بھر کیلئے یہ ایک تاریخ ساز دن ثابت ہو گا۔





