اکتوبر 28, 2026

ڈنگہ میں اربوں کا فراڈ، میاں کامران ادریس کا متاثرین کے لیے ہر سطح پر آواز اٹھانے کا اعلان

ڈنگہ (پ۔ ر) انچارج عوامی رابطہ آفس میری گولڈ پٹرولیم بیکنانوالہ‘ ممتاز سیاسی راہنما میاں کامران ادریس آف بیکنانوالہ نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ شہر کا شہر لٹ گیا۔ اربوں روپے کے فراڈ نے کئی گھروں کے چولہے ٹھنڈے کر دیئے۔ مجھے ڈر ہے کہ تباہ حال چھوٹے وسائل کے مالک متاثرہ افراد کہیں اپنی جانیں نہ کھو دیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ علماء کرام اور شہر کے ذمہ دار لوگوں نے ایف کیو ایل اور ٹی ایکس او کے فراڈ سے لوگوں کو متنبہ کیا تھا لیکن اس اسکیم کے پیچھے پوشیدہ مقامی سہولت کاروں نے کم آمدن والے لوگوں کو ایک طے شدہ سازش اور منصوبہ بندی سے لوٹا۔ لوگوں کو بڑی رقم کا لالچ دے کر ان کے گھر‘ زیورات‘ مویشی‘ موٹر سائیکل‘ ٹریکٹر تک بکوا دیئے گئے۔ ہم ان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ اب بھی معاملہ ہم نے اعلیٰ سطح تک پہنچا دیا ہے۔ حیرت کی بات ہے کہ یہ دونوں ایپ صرف ڈنگہ میں موجود تھیں ھ۔ صرف ڈنگہ کے لوگوں نے اپنے دوسرے شہروں کے عزیز و اقارب کو لنک شیئر کئے تا ہم اس کا آغاز ڈنگہ سے ہوا تو اس کے پیچھے اصل کردار یا سہولت کار بھی ڈنگہ کے ہی ہوں گے۔ ہم کم آمدن والے متاثرہ افراد کے حقوق کے لئے ہر دستیاب پلیٹ فارم پر جائیں گے۔ لوٹنے والوں کا پیچھا کیا جائے گا۔ یہ معاملہ اربوں روپے کے منصوبہ بندی کے تحت کئے گئے فراڈ کا ہے۔ میں متاثرہ لوگوں سے کہوں گا کہ اپنے مسئلہ کو لے کر آپ عوامی رابطہ آفس میری گولڈ پٹرولیم بیکنانوالہ پر آ کر مجھے بتائیں تا کہ متعلقہ حساس اداروں کے پاس اس معاملہ کو لے کر جائیں۔ ہم ”رجسٹرڈ“ کے مقامی سہولت کاروں کو کھود کر نکالیں گے۔ بطور سماجی و سیاسی راہنما ہم سے تباہ حال لوگوں کی حالت دیکھی نہیں جا رہی ہم ہر ممکن کاوشیں کریں گے۔