اکتوبر 29, 2026

لالہ موسیٰ پولیس کی بڑی کامیابی: موبائل شاپ پر چوری کی واردات ٹریس، لاکھوں کے موبائل فونز اور اسلحہ سمیت 3 ملزمان گرفتار

گلیانہ( ڈاکٹر انصر فاروق مغل) تھانہ سٹی پولیس نے موبائل شاپ پر چوری کی بڑی واردات کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایچ او انسپکٹر ناصر محمود نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے 23 قیمتی موبائل فونز، ایک موٹرسائیکل اور واردات میں استعمال ہونے والے 2 پسٹل برآمد کر لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان نے چند روز قبل نعمان موبائل شاپ کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کے فون چوری کیے تھے۔ پولیس نے سائنسی طریقہ کار اپناتے ہوئے ملزمان حیدر علی، ارسلان حیدر اور فدائے نور کو گرفتار کیا۔ دورانِ تفتیش ملزمان نے موٹرسائیکل چوری کا بھی اعتراف کیا جسے پولیس نے برآمد کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ دیگر وارداتوں کا سراغ لگایا جا سکے۔