اکتوبر 29, 2026

تھانہ بی ڈویژن گجرات: نئے ایس ایچ او شفقت محمود بٹ کا چارج سنبھالتے ہی بڑا ایکشن، شراب کی بھاری کھیپ برآمد

پاہڑیانوالی (کرائم رپورٹر) تھانہ بی ڈویژن گجرات کے نو تعینات ایس ایچ او شفقت محمود بٹ نے چارج سنبھالتے ہی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔ تعیناتی کے محض 48 گھنٹوں کے اندر پولیس نے ایک خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ولایتی شراب کی بھاری کھیپ برآمد کر لی۔

پولیس ذرائع کے مطابق اس کارروائی میں تقریباً 300 بوتلیں ولایتی شراب قبضے میں لی گئی ہیں، جبکہ موقع سے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں جیل منتقل کر دیا ہے۔ عوامی حلقوں نے شفقت محمود بٹ کی اس فوری اور مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی تعیناتی سے علاقے میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئے گی۔