اپریل 29, 2026

پمز اسپتال میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھوں کا معائنہ، انجکشن کی چوتھی ڈوز مکمل

اسلام آباد کے پمز اسپتال میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھوں کا فالو اپ چیک اپ کیا گیا، جہاں ماہرینِ چشم نے ان کی بصارت کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اسپتال حکام کے مطابق، علاج کے سلسلے میں عمران خان کو ‘Anti-VEGF intravitreal’ انجکشن کی چوتھی ڈوز دی گئی۔ معائنے کے دوران کی جانے والی ‘Optical Coherence Tomography’ (او سی ٹی) رپورٹ میں ان کی آنکھوں کی حالت میں بہتری پائی گئی ہے۔

اسپتال انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ اس تمام طبی عمل سے قبل بانی پی ٹی آئی کو مکمل طور پر آگاہ کیا گیا اور ان کی باقاعدہ رضامندی حاصل کی گئی۔ تمام طبی طریقہ کار آپریشن تھیٹر میں ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی اور معیاری پروٹوکولز کے تحت مکمل کیا گیا، جس کے بعد انہیں ضروری طبی دستاویزات اور مستقبل کے فالو اپ کی ہدایات دے کر اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔