کھاریاں ( قاری نصیر احمد کلیار) کھاریاں کے علاقے کوٹلہ میں نئے قائم کردہ ڈائیلسز سینٹر کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں اعلیٰ حکام اور سیاسی شخصیات نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا، ڈپٹی کمشنر گجرات اور اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں نے سینٹر کے مختلف شعبوں کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں مریضوں کے لیے دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

حکام نے سینٹر میں نصب جدید مشینری اور انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس مرکز کے فعال ہونے سے علاقے کے گردوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کو اب علاج کے لیے دور دراز شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا

اور انہیں مقامی سطح پر بہترین ریلیف میسر آئے گا۔ تقریب کے شرکاء نے اس منصوبے کو عوامی خدمت کی اعلیٰ مثال قرار دیا۔




