اپریل 28, 2026

شیر افضل مروت کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے انتخاب کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان، پارٹی بچانے کے لیے بڑی تبدیلیوں کا مطالبہ

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے سہیل آفریدی کے بطور وزیراعلیٰ انتخاب کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے خیبر پختونخوا کی گورننس اور نظامِ صحت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی تباہی کے قصے زبان زدِ عام ہیں۔ شیر افضل مروت نے انکشاف کیا کہ علی امین گنڈاپور نے انہیں اس فیصلے سے روکنے کی کوشش کی تھی تاہم وہ اب پارٹی مفاد میں اسے چیلنج کریں گے۔ انہوں نے سپریم کورٹ کے سابقہ فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سزا یافتہ شخص جیل سے احکامات جاری نہیں کر سکتا، جبکہ سہیل آفریدی کی نامزدگی جیل سے ملنے والے مبینہ احکامات پر کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے نے پارٹی کو نقصان پہنچایا ہے اور اگر سہیل آفریدی اور سلمان اکرم راجہ جیسے افراد کو سائیڈ لائن کر کے بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور کو بااختیار بنایا جائے تو بانی پی ٹی آئی تین ماہ میں رہا ہو سکتے ہیں