اپریل 27, 2026

آر پی او خرم شہزاد حیدر کی ڈی پی او عبدالرحیم شیرازی کو زبردست خراجِ تحسین، منڈی بہاؤالدین میں بہترین خدمات پر ‘کمانڈر’ کا خطاب

منڈی بہاءالدین (ڈاکٹر شاہد راٹھور سے )منڈی بہاؤالدین میں ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) خرم شہزاد حیدر وڑائچ کے دفتر میں ڈی پی او عبدالرحیم شیرازی کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر آر پی او خرم شہزاد حیدر نے عبدالرحیم شیرازی کی پیشہ ورانہ مہارت، دیانتداری اور منڈی بہاؤالدین میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی لانے کے لیے ان کے کلیدی کردار کو بھرپور طریقے سے سراہا۔ انہوں نے عبدالرحیم شیرازی کو ایک بہترین ‘کمانڈر’ قرار دیتے ہوئے ضلع میں امن و امان کی بہتری اور عوام دوست پولیسنگ کے فروغ میں ان کی خدمات کی تعریف کی۔

تقریب کے دوران آر پی او نے سبکدوش ہونے والے ڈی پی او کو ان کی شاندار کارکردگی کی یاد میں خصوصی شیلڈ پیش کی۔ عبدالرحیم شیرازی نے اس موقع پر اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت ہمیشہ ان کی اولین ترجیح رہی ہے۔ آر پی او خرم شہزاد حیدر نے عبدالرحیم شیرازی کو چیف ٹریفک آفیسر (CTO) لاہور تعینات ہونے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس تقریب میں پولیس افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور عبدالرحیم شیرازی کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔