اپریل 26, 2026

نوشکی میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن: فتنہ الہندوستان کے 5 اہم کمانڈرز ہلاک، دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع نوشکی میں انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے جس کے نتیجے میں "فتنہ الہندوستان” کے پانچ اہم کمانڈرز ہلاک ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ دہشت گرد نوشکی کے نواحی علاقے میں ایک ٹھکانے پر موجود ہیں اور حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ فورسز کے پہنچتے ہی دہشت گردوں نے خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کر دی، تاہم شدید مقابلے کے بعد پانچوں کمانڈرز مارے گئے۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مسمار کر کے وہاں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، راکٹ لانچرز، بم اور مواصلاتی آلات برآمد کر لیے گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور پولیس پر متعدد حملوں میں ملوث تھے۔