اپریل 26, 2026

ہدف میں ہی تھا، 15 گز کے فاصلے سے حملہ ہوا: میڈیا ڈنر فائرنگ پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پہلا ردعمل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کوریسپونڈنٹس ڈنر کے دوران ہونے والے فائرنگ کے واقعے پر تفصیلی ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشتبہ حملہ آور نے محض 15 گز کے فاصلے سے حملے کی کوشش کی اور ان کا خیال ہے کہ اصل ہدف وہی تھے۔ واقعے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ جب ٹرے گرنے جیسی زوردار آوازیں آئیں تو خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے فوری طور پر اسے ایک ‘بری آواز’ قرار دیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ گرفتار حملہ آور کا تعلق کیلیفورنیا سے ہے اور اس کے پاس متعدد ہتھیار موجود تھے۔ صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ اس حملے کا ایران کے ساتھ جاری کشیدگی سے کوئی تعلق نظر نہیں آتا۔ انہوں نے سیکریٹ سروس کی بہادری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اہلکاروں نے بروقت کارروائی کر کے ہزاروں افراد کی جانیں بچائیں، جبکہ گولی لگنے والا اہلکار بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہا۔ صدر نے عزم ظاہر کیا کہ وہ اپنی تقاریب منسوخ نہیں کریں گے اور 30 دن کے اندر اس سے بھی بڑی تقریب منعقد کی جائے گی۔