اپریل 26, 2026

میری سمجھ سے بالاتر

تحریر: جاوید صدیقی

مشرق وسطیٰ کے حالات کے نتاظر میں پاکستان کا کردار دنیا بھر میں ایک شاندار رھا ھے اور اس جنگ بندی اور معاہدوں کے معاملات میں بہترین ثالثی کا کردار نہ صرف امریکہ اور ایران حکومت نے سراہا بلکہ دنیا بھر معترف رہی ھے یہی سبب ھے کہ پاکستانی آئل ٹینکرز کی آمد و رفت میں کسی طور بندش کا سامنا نہیں رھا کیونکہ امریکہ بھی جانتا ھے کہ پاکستان ایک ثالثی ھے اور ایران بھی اسی سبب حقائق و تحقیق یہی بتاتے ہیں کہ پاکستان پیٹرلیم مصنوعات میں کمی کا سامنا نہیں کررھا لیکن مجھ سمیت ماہر اقتصادیات و معاشیات کی سمجھ نہیں آرھا کہ موجودہ حکومت کیوں پے در پے پیٹرول و گیس کے نرخ بڑھائے جارہی ھے، ایمانداری و دیانتداری کا تقاضہ تو یہ ھے کہ ہفتہ وار شفاف آڈٹ کرکے عوام الناس کے سامنے رپورٹ پیش کی جانی چاہئیں تھیں لیکن صرف بیانات داغ کر عوام پر متواتر پیٹرول مہنگا کرکے ملک بھر میں انتہائی مہنگائی کا طوفان لاکھڑا کردیا۔ یہاں حکومت وقت وفاق اور صوبائی حکومتوں کو بآور کرایا جاتا ھے کہ آپ سب نے ایکبار بھی کراچی سمیت ملک بھر کے پیٹرول پمپوں کا نہ تو معائنہ کیا اور نہ ہی انہیں ضابطہ اخلاق میں پابند کیا۔ ایک جانب پیٹرول پمپ مالکان میٹروں میں ہیرا پھیری کرکے کڑوروں روپے ہتھیا رھے ہیں دوسری جانب عوام مہنگے پیٹرول لینے پر مجبور ہیں ۔ بات یہی ختم نہیں ہوتی اب کراچی سمیت ملک بھر میں انتہاء کی انکارکی اور افراتفری پھیلی ہوئی ھے ہر ایک دوسرے کو نوچھ رھا ھے من مانی نرخوں اجرتوں نے اوپر سے اور ہلکان کردیا کوئی ضلعی تعلقائی سطح پر حکومت اور حکومتی اداروں کی رٹ نظر نہیں آرھی۔ مجھ سمیت پاکستانی عوام اپنے وزیراعظم صدر مملکت اور آرمی فیلڈ مارشل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آئینی شق اور تقاضوں کے مطابق حکومتی رٹ کو عملی طور پر متحرک کردیں آپ معززین کے اس عمل سے بھی عوام کو کچھ سکھ و چین مل سکے گا بس نیچلی سطح پر فائز ضلعی حکومت اور افسران ان ماتحتوں کو ذمہداری عائد کریں جو راشی نہ ہوں اور کرپٹ بھی نہ ہوں تاکہ ایمانداری و سچائی کیساتھ وطن میں بہترین انتظام ہوتا نظر آئے۔۔۔!!