اسلام آباد ( محمد زاہد خورشید ) ہومیوپیتھک ڈاکٹرز فاؤنڈیشن (HDF) راولپنڈی اور اسلام آباد کے زیر اہتمام شارجہ ہومیوپیتھک کلینک، بالمقابل دبئی ٹاور کھنہ اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب کا انعقاد بانی ہومیوپیتھی ڈاکٹر فریڈرک سیموئل ہنیمن کے یوم پیدائش کی مناسبت سے کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ہنیمن کی طبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی ہومیوپیتھک ڈاکٹرز فاؤنڈیشن کے صدر جناب ڈاکٹر محمد رمضان جنجوعہ تھے۔ اس موقع پر ہومیوپیتھک ڈاکٹرز فاؤنڈیشن پنجاب کے نو منتخب صدر جناب ڈاکٹر انوار الحق ستی اور HDF راولپنڈی و اسلام آباد کے نو منتخب جنرل سیکریٹری ڈاکٹر کاشف محمود ستی کو پھولوں کے ہار پہنا کر مبارکباد پیش کی گئی۔
تقریب میں ڈاکٹر جواد ظہیر عباسی صدر راولپنڈی زون، ڈاکٹر حزب اللہ خان نائب صدر راولپنڈی و اسلام آباد، ڈاکٹر محمد وسیم ستی، ڈاکٹر یار محمد عامر، ڈاکٹر عبد القدیر، ڈاکٹر نذیر احمد اور ڈاکٹر غلام یاسین سمیت راولپنڈی اور اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے معالجین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ہنیمن کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہومیوپیتھی کے فروغ، معالجین کے مسائل کے حل اور عوام کو معیاری و سستے علاج کی فراہمی کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ نئی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔



