اکتوبر 28, 2026

اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل کی ہدایت پر ڈنگہ میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن؛ متعدد دکانیں سیل اور بھاری جرمانے

ڈنگہ میں حکومتی لاک ڈاؤن کے احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ نے شکنجہ کس لیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی ڈنگہ احمد شیر گوندل اور سی او عرفان احمد گوندل کی خصوصی ہدایت پر انفورسمنٹ انسپکٹر نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ تھانہ روڈ پر واقع ‘ولی جی شاپ’ کو رات 10 بجے تک کھلے رہنے پر موقع پر سیل کر دیا گیا، جبکہ مقررہ وقت یعنی رات 8 بجے دکانیں بند نہ کرنے والے متعدد دکانداروں کو مجموعی طور پر 22 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ حکومتِ پنجاب کے جاری کردہ شیڈول کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی جاری رہے گی۔