گلیانہ ( ڈاکٹر انصر فاروق مغل) گجرات پولیس تھانہ سٹی سرائے عالمگیرکی پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری،ملزم گرفتار،15پتنگیں برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی ہدایت پراورڈی ایس پی سرائے عالمگیرسرکل ڈاکٹرممتازاحمد میکن کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیرراحیل عارف اور محمد اشرف ASI نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمران ارشد ولد محمد ارشد قوم راجپوت سکنہ کھاریاں کوگرفتارکرکے اس کے قبضہ سے15عددپتنگیں برآمدکرلیں۔پولیس نےگرفتارملزم کےخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
ڈی پی او گجرات کا کہنا تھا کہ پتنگ فروشی اور پتنگ بازی جان لیوا کھیل ہے اس خطرناک کھیل میں ملوث افرادکے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔





