اپریل 16, 2026

ڈنگہ: پنجاب ٹیچرز یونین ضلع گجرات کے وفد کی چیئرمین SES چوہدری اختر علی شاہد سے ملاقات، عمرہ کی سعادت پر مبارکباد

ڈنگہ: پنجاب ٹیچرز یونین ضلع گجرات کے صدر چوہدری ساجد ندیم نت کی قیادت میں ایک وفد نے چیئرمین ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن چوہدری اختر علی شاہد کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وفد نے چوہدری اختر علی شاہد کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، اساتذہ کے مسائل اور تعلیمی میدان میں بہتری کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔

وفد میں چوہدری شہباز احمد، ملک اعجاز احمد جوڑا نائب صدر پنجاب ٹیچرز یونین ضلع گجرات، انصر گجر نائب صدر پنجاب ٹیچرز یونین تحصیل کھاریاں، چوہدری بنارس علی نون جنرل سیکریٹری پنجاب ٹیچرز یونین ضلع گجرات، میاں عبدالحفیظ صدر پنجاب ٹیچرز یونین مرکز ڈنگہ، سید کاظم حسین شاہ نائب صدر پنجاب ٹیچرز یونین تحصیل کھاریاں اور محمد معروف فنانس سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین مرکز ڈنگہ شامل تھے۔

اس موقع پر وفد نے اساتذہ کے حقوق کے تحفظ اور تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔