اکتوبر 29, 2026

حسن علی کو PSL میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی کو لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق یہ واقعہ اتوار کو پیش آیا، جب حسن علی نے 19 ویں اوور میں لاہور قلندرز کے بلے باز حسیب اللہ کو آؤٹ کرنے کے بعد غیر مناسب انداز میں زبان، اشارے اور ایکشن کا استعمال کیا۔

میچ ریفری نے حسن علی کو میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا، اور کھلاڑی نے اپنی غلطی تسلیم کرلی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق یہ خلاف ورزی کوڈ آف کنڈکٹ کی لیول ون، آرٹیکل 2.5 کے تحت آتی ہے، جو کھلاڑیوں کے کھیل کے دوران اکسانے یا غیر اخلاقی رویے پر لاگو ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔ لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 128 رنز بنائے، جبکہ کراچی کنگز نے 129 رنز کا ہدف آخری اوور میں پورا کر لیا۔