اکتوبر 29, 2026

ڈنگہ: اسسٹنٹ کمشنر احمد گوندل نے الجنّت میرج ہال کا دورہ، ون ڈش کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

ڈنگہ (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد گوندل نے ڈنگہ میں الواقع الجنّت میرج ہال کا دورہ کیا جہاں ون ڈش کی خلاف ورزی کی شکایت موصول ہوئی تھی۔ معائنہ کے دوران خلاف ورزی کی تصدیق ہونے پر میرج ہال انتظامیہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے واضح ہدایت کی کہ ون ڈش ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے بصورت دیگر مزید سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔