اکتوبر 28, 2026

عید پر دیا گیا عارضی وقفہ ختم ، افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کاروائی جاری ہے: ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشت گرد ٹھکانوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور عید کے موقع پر دیا گیا عارضی وقفہ اب ختم ہو چکا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ آپریشن اپنے مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رکھا جائے گا۔
میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے تمام کارروائیاں انتہائی احتیاط کے ساتھ انجام دیں اور کسی شہری کو نقصان نہیں پہنچایا گیا۔ ان کے مطابق ٹی ٹی پی اور دیگر افغان عناصر کی جانب سے حملوں میں فوجی کارروائیوں کے بعد نمایاں کمی آئی ہے۔
انہوں نے بھارتی وزارت خارجہ کے بیانات کو غیر سفارتی اور مایوسی کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مؤقف ہمیشہ تحمل، وقار اور ذمہ دارانہ سفارت کاری پر مبنی رہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ خلیجی ممالک پر حملوں سے متعلق بعض دعوؤں میں فالس فلیگ آپریشنز کے امکان کو بھی رد نہیں کیا جا سکتا۔