بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے عالمی مقبولیت کے دعوے گیلپ انٹرنیشنل کے نئے سروے کے نتائج میں دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ سروے کے مطابق 58 ممالک میں 37 فیصد شہریوں نے مودی کو ناپسندیدہ قرار دیا جبکہ 38 فیصد نے پہچاننے سے ہی انکار کیا اور مودی کے بارے میں کچھ نہ جاننے کا بتایا۔
یہ مجموعی شرح 2019 کے مقابلے میں 9 فیصد زیادہ ہے۔ جنوبی کوریا میں 73 فیصد، ایران میں 64 فیصد، عراق میں 62 فیصد اور شام میں 60 فیصد افراد نے مودی کے لیے ناپسندیدگی ظاہر کی۔ پاکستان میں بھی 53 فیصد نے بھارتی وزیر اعظم کو ناپسندیدہ قرار دیا۔
سروے میں سب سے زیادہ مثبت رائے بھارتی عوام کی طرف سے سامنے آئی، جہاں 82 فیصد نے مودی کو پسندیدہ کہا، جو ملک کے اندر ان کی مقبولیت کی عکاسی کرتا ہے۔




