اکتوبر 28, 2026

ایران نے امریکا میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت سے انکار کر دیا

ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں سال امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں ہونے والے فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 میں حصہ نہیں لے گا۔

الجزیرہ کے مطابق ایرانی وزیر کھیل احمد دنیا مالی نے کہا کہ ایران امریکی سرزمین پر ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کر سکتا، خاص طور پر اس کے بعد کہ امریکا نے ہمارے سپریم لیڈر کو شہید کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایسے حالات میں ورلڈ کپ میں شرکت کا کوئی جواز نہیں بنتا اور ایرانی کھلاڑیوں کی حفاظت کے لیے یہ فیصلہ ناگزیر ہے۔

ایران کے اس بائیکاٹ کے اعلان سے عالمی فٹبال کمیونٹی میں نئی کشیدگی پیدا ہو گئی ہے، اور اس کے اثرات فیفا ورلڈ کپ کی تیاریوں پر بھی پڑ سکتے ہیں۔