اپریل 17, 2026

عمانی وزیرخارجہ نے ایران کے خلاف اسرائیل اور امریکا کی کارروائی کو غیراخلاقی اور غیرقانونی قرار دیا

عمانی وزیرخارجہ نے عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس میں ایران کے خلاف اسرائیل اور امریکا کی حالیہ کارروائیوں کو غیراخلاقی اور غیرقانونی قرار دیا ہے۔ اجلاس کے دوران انہوں نے ایران کی ہمسایہ ممالک کے خلاف جوابی کارروائی پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور دونوں فریقین سے جنگ بندی اور سفارتی حل کی طرف واپس لوٹنے کی اپیل کی۔

عمانی وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے ایسے وقت میں ہوئے جب خطے میں منصفانہ حل کے لیے سفارتی کوششیں جاری تھیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ خطہ اس وقت ایک خطرناک موڑ پر کھڑا ہے کیونکہ فوجی کارروائیاں بڑھتی جارہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر لڑائی جاری رہی تو اس کے سنگین نتائج خطے کی سلامتی اور استحکام پر مرتب ہوں گے اور اس کے ساتھ ہی سمندری راستے، سپلائی چین اور عالمی معیشت بھی متاثر ہو سکتی ہے۔