ستمبر 12, 2026

ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی زیر صدارت ڈی پی او کمپلیکس گجرات میں اہم ماہانہ کرائم میٹنگ

گلیانہ(انصر فاروق مغل) ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی زیر صدارت ڈی پی او کمپلیکس گجرات میں اہم ماہانہ کرائم میٹنگ

میٹنگ میں کرائم سمیت ضلع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور رمضان المبارک میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات سمیت دیگر اہم امور بھی زیر بحث آئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کمپلیکس گجرات میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات رانا عمر فاروق کی سربراہی میں کرائم و دیگر اہم امور کے حوالے سے خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا ہوا۔
میٹنگ میں مہر محمد ریاض ایس پی انویسٹی گیشن گجرات، سرکل افسران، ڈی ایس پی انویسٹی گیشن، ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر، ایس ایچ اوز انچارج سکیورٹی، انچارج ایلیٹ، ٹریفک سٹاف اور ہیڈ آف برانچز نے شرکت کی۔
میٹنگ میں ڈی پی او گجرات نے زیر تفتیش سنگین مقدمات، مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری اور منشیات، ناجائز اسلحہ اور متحرک گینگز کی گرفتاری اور پتنگ بازی کے حوالے سے تمام تھانہ جات کی کارکردگی کا فرداً فرداً جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں۔
جبکہ رمضان المبارک کے سلسلہ میں سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور متعلقین کو تمام مساجد، امام بارگاہوں، رمضان بازاروں، مارکیٹس اور اہم تجارتی مراکز پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کی بابت ہدایات جاری کیں ۔
نمازِ تراویح، سحر و افطار کے اوقات میں خصوصی گشت اور اضافی نفری تعینات کیے جانے کی ہدایت۔ خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات کی روک تھام کے لیے بازاروں اور عوامی مقامات پر لیڈیز پولیس کی موثر تعینات کی جائے گی۔ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی ٹریفک پلان نافذ کیا جائے گا، رش کے اوقات میں اضافی وارڈنز تعینات کیے جائیں گے اور غیر قانونی پارکنگ کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔
جرائم پیشہ عناصر، مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے، غیر قانونی پناہ گزینوں اور مشکوک افراد کے خلاف سرچ آپریشنز، ناکہ بندی اور اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے گا۔ ڈی پی او گجرات
فرائض میں غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام افسران و اہلکاران شہریوں سے واجبی شائستگی، خوش اخلاقی اور پیشہ ورانہ طرزِ عمل سے پیش آئیں۔ ڈی پی او گجرات
رمضان المبارک کے دوران ضلع میں امن و امان کی فضا کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔