اکتوبر 28, 2026

منڈی بہاؤالدین میں "ستھرا پنجاب پروگرام” کے تحت صفائی مہم جاری

منڈی بہاءالدین، (ڈاکٹر شاہد راٹھور سے) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن "ستھرا پنجاب پروگرام” کے تحت ضلع بھر میں صفائی ستھرائی کی خصوصی مہم جاری،ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے علی الصبح پرانی پنڈی، اولڈ رسول روڈ اور کوٹ فضل شاہ کا دورہ کر کے صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران و عملہ کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کا کہنا تھا کہ عوام الناس کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے ستھرا پنجاب مہم کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ صفائی کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور کوڑا کرکٹ کو بروقت ٹھکانے لگایا جائے۔