بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی آنکھ کی تکلیف میں نمایاں کمی آئی ہے اور علاج سے مزید بہتری کی امید ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کے طبی معائنے کی رپورٹ متعلقہ حکام کو بھیج دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 سینیئر ڈاکٹرز نے آج اڈیالہ جیل میں عمران خان کا معائنہ کیا، جن میں ماہرین امراض چشم شامل تھے۔ ڈاکٹرز کی ٹیم میں ڈاکٹر فاروق، ڈاکٹر سکندر اور ڈاکٹر عارف بھی موجود تھے۔ معائنہ کے لیے خصوصی آلات اور ٹیکنیشن بھی ساتھ لائے گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق میڈیکل ٹیم پی ٹی آئی قیادت کا جیل میں ڈھائی گھنٹے تک انتظار کرتی رہی، تاہم کسی رہنما کے نہ پہنچنے پر ڈاکٹرز نے عمران خان کا معائنہ مکمل کیا۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے 16 فروری سے قبل بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کی رپورٹ طلب کی تھی۔




