صوبہ ہزارہ تحریک کے زیر اہتمام کراچی کے لانڈھی داؤد چورنگی پر ہزارہ کنونشن منعقد ہوا، جس میں بڑی تعداد میں عوامی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔
کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے کہا کہ وہ ہزارہ صوبہ بنانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ آئین عوام کی سہولت کے لیے ہے اور وقت کے مطابق اس میں ترمیم ہونی چاہیے۔
وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ وزیراعظم سے بات ہوئی ہے اور انہوں نے ہزارہ صوبے پر جلد اجلاس بلانے کی ہدایت کی ہے۔ سردار یوسف نے کہا کہ گزشتہ 16 سال سے ہزارہ صوبے کے لیے جدوجہد جاری ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ہزارہ صوبے کا مطالبہ نسلی نہیں بلکہ انتظامی بنیاد پر ہے۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پہلے سے ہزارہ صوبہ بل موجود ہے اور ضرورت پڑنے پر دوبارہ پیش کیا جائے گا۔





