اکتوبر 29, 2026

گجرات پولیس کی ضلع بھر میں پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری، ملزم گرفتار، 40 عدد پتنگیں برآمد

گلیانہ ( انصر فاروق مغل) گجرات پولیس کی ضلع بھر میں پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری، ملزم گرفتار، 40 عدد پتنگیں برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی ہدایت پر ڈی ایس پی کھاریاں سرکل چوہدری شاہد محمود کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ککرالی Si طاہر زمان نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش محمد زین ولد محمد یونس سکنہ سدوال کلاں کوگرفتار کرکےاس کےقبضہ سے40 عدد پتنگیں برآمد کرلیں. گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ اس موقع پر ڈی پی او گجرات کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی اور پتنگ فروشی ایک جان لیواءکھیل ہے۔ والدین اپنے بچوں کو ایسے فعل سے دور رکھیں۔