اکتوبر 29, 2026

ڈنگہ: پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کی 75ویں سالگرہ کی پروقار تقریب، منہاج القرآن کارکنان کی بڑی شرکت

تحریک منہاج القرآن ڈنگہ و جوڑا کے زیرِ اہتمام شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر مقامی میرج ہال ڈنگہ میں ایک پروقار اور روحانی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں ڈویژن اور ضلع بھر سے عہدیداران، رہنماؤں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے اپنی وابستگی اور محبت کا اظہار کیا۔
تقریب میں صدر تحریک منہاج القرآن ڈویژن گجرات چوہدری وسیم ہمایوں، ناظم ڈویژن حاجی چوہدری محمد اکرم، ناظم مراکزِ علم اصغر جنجوعہ،

نائب صدر ضلع گجرات حاجی محمد یونس ٹوپہ، صدر ضلع گجرات ڈاکٹر سید ہارون بخاری، ناظم ضلع زاہد سلیم صدیقی الحسینی، صدر پاکستان عوامی تحریک ضلع منڈی بہاؤالدین چوہدری غضنفر علی ساہی، ناظم تحریک منہاج القرآن جوڑا قیصر حسین زرگر، میاں الطاف احمد سمیت

دیگر معزز شخصیات شریک ہوئیں۔
پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری شفقات احمد سلطانی نے حاصل کی جبکہ نظامت کے فرائض ضلعی کوآرڈینیٹر وحید اقبال قادری نے انجام دیے۔

مقررین نے شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کی دینی، علمی اور فکری خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں امتِ مسلمہ کے لیے رہنمائی کا مینار قرار دیا اور ان کی تعلیمات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر سید ہارون بخاری اور چوہدری وسیم ہمایوں نے تنظیمی کارکردگی اور آئندہ لائحہ عمل پر شرکاء کو بریفنگ دی۔

تقریب کے اختتام پر پرتکلف عشائیہ دیا گیا، سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور شیخ الاسلام کی صحت، سلامتی اور درازیٔ عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ ڈنگہ و جوڑا کی تمام یونین کونسلز سے کارکنان اور مقامی شخصیات کی بھرپور شرکت نے تقریب کو یادگار بنا دیا۔