فروری 12, 2026

اسلام آباد خود کش حملے کے بعد امریکا کا پاکستان کے لیے نیا سکیورٹی الرٹ جاری

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خودکش دھماکے کے بعد امریکا نے پاکستان کے لیے نیا سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والی سکیورٹی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سفر کرنے والے امریکی شہری محتاط رہیں اور عوامی اجتماعات میں جانے سے گریز کریں۔

ایڈوائزری میں امریکی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی ذاتی سکیورٹی منصوبہ بندی کا از سرِ نو جائزہ لیں اور مقامی میڈیا پر صورت حال سے متعلق تازہ ترین معلومات پر نظر رکھیں۔

یاد رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد کے نواحی علاقے ترلائی کلاں میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش حملے میں 33 افراد شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوئے تھے، جس نے وفاقی دارالحکومت اور پورے ملک میں غم اور صدمے کی لہر دوڑا دی۔