فروری 12, 2026

چوہدری فاروق اسلم کا انگلینڈ میں نئے کاروبار "آدم تارا” کا افتتاح، پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت

رپورٹ: استخار احمد ٹوپہ

ممتاز بزنس مین چوہدری فاروق اسلم کی زیرِ نگرانی انگلینڈ میں "آدم تارا” کے نام سے نئے کاروبار کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں ایک پروقار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں چوہدری فاروق اسلم نے فیتہ کاٹ کر کاروبار کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

تقریب میں پاکستانی کمیونٹی اور معزز شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور چوہدری فاروق اسلم کو نئے کاروبار کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی کامیابی اور ترقی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

شرکاء میں چوہدری ناظم سیٹھ، چوہدری بنارس سیٹھ، چوہدری آفتاب کسانہ دھکڑانوالی، چوہدری محمد اشفاق ٹوپہ سمیت دیگر معززین شامل تھے۔
آخر میں چوہدری فاروق اسلم نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات پر اظہارِ تشکر کیا۔