یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے احترام پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بڑی تعداد میں لوگ مسلسل مشکلات اور پابندیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدامات کے بعد مقبوضہ کشمیر میں طویل لاک ڈاؤن اور کرفیو نافذ ہے جس کے باعث تعلیمی ادارے، سیاحت، زراعت اور دیگر شعبے شدید متاثر ہوئے ہیں۔
پاکستانی مندوب نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں اور ماورائے عدالت قتل جیسے واقعات عالمی توجہ کے متقاضی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوامِ متحدہ اپنی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے اور کشمیریوں کو ان کا بنیادی حقِ خودارادیت فراہم کیا جائے۔




