اکتوبر 29, 2026

چین نے ایران کے پرامن جوہری پروگرام کے حق کی حمایت کر دی

بیجنگ: غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین کے نائب وزیر خارجہ لیو بن نے ایرانی ہم منصب سے ملاقات میں کہا کہ چین ایران کے پرامن جوہری استعمال کے جائز حق کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

نائب چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین ایران کے خلاف طاقت کے استعمال کی دھمکیوں کی سخت مخالفت کرتا ہے اور پابندیوں کے نفاذ کے ذریعے ایران پر دباؤ ڈالنے کی پالیسی کو بھی درست نہیں سمجھتا۔ انہوں نے اس بات کا بھی عزم ظاہر کیا کہ چین ایران کے جوہری مسئلے کے مناسب اور پائیدار حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔