اپریل 18, 2026

وہ اور ان کے بھائی اپنے والد سے ملاقات کے لیے پاکستان آنا چاہتے ہیں لیکن حکومت ان کی ویزا درخواستوں پر کارروائی نہیں کر رہی: قاسم خان

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے کہا ہے کہ وہ اور ان کے بھائی اپنے والد سے ملاقات کے لیے پاکستان آنا چاہتے ہیں لیکن حکومت ان کی ویزا درخواستوں پر کارروائی نہیں کر رہی۔
قاسم خان نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کے والد بانی پی ٹی آئی 914 دن سے قیدِ تنہائی میں ہیں اور ان کی صحت مسلسل بگڑ رہی ہے، جبکہ انہیں آزاد طبی سہولیات تک بھی رسائی نہیں دی جا رہی۔
انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کے بھائی صرف اپنے والد سے ملنا چاہتے ہیں، مگر حکومت جان بوجھ کر ویزا درخواستوں کو روکے ہوئے ہے۔ قاسم خان کا کہنا تھا کہ کسی قیدی کو علاج سے محروم رکھنا ظلم ہے اور بچوں کو والد سے ملنے سے روکنا اجتماعی سزا کے مترادف ہے۔
قاسم خان نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں اور حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ ناقابلِ تلافی نقصان سے پہلے اس معاملے پر آواز اٹھائی جائے۔