اکتوبر 29, 2026

اسرائیل کا غزہ میں ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی امدادی سرگرمیاں روکنے کا فیصلہ

اسرائیل نے بین الاقوامی امدادی تنظیم ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز (MSF) کو غزہ میں کام کرنے سے روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسرائیلی حکام کے مطابق تنظیم اپنے مقامی کارکنوں کی فہرست فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے، اور اب اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی امدادی سرگرمیوں کو ختم کیا جائے گا۔ حکام نے کہا کہ امدادی تنظیموں کے لیے ضروری ہے کہ وہ ہمارے خطے میں کام کرنے کے لیے اپنے تمام کارکنوں کی تفصیلات فراہم کریں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے اس اقدام کو غزہ میں امدادی کاموں میں رکاوٹ ڈالنے کا بہانہ قرار دیا۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ اسرائیلی اقدام انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے بنایا گیا ایک بہانہ ہے اور یہ تنظیموں کو ناممکن انتخاب پر مجبور کر رہا ہے۔