فروری 12, 2026

جلالیہ ویلفئیر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام 100 خاندانوں میں سامان کی تقسیم آج ہو گی: پیر سید محمد نوید الحسن شاہ مشہدی

تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر لیفٹیننٹ ریٹائرڈ اسفند یار اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد ارشد ہوں گے

کھاریاں(قاری نصیر احمد کلیار سے) جلالیہ ویلفئیر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام شب برات (عید)کے موقع پر ہر سال کی طرح اس سال بھی 100 خاندانوں میں سامان تقسیم کیا جائے گا۔ تقریب کا اہتمام درگاہ مقدسہ جلالیہ بھکھی شریف پر آج 2 فروری بروز سوموار صبح دس بجے ہو گا ۔ان خیالات کا اظہار درگاہ مقدسہ جلالیہ بھکھی شریف کے سجادہ نشین شیخ الحدیث الحاج ڈاکٹر مفتی پیر سید محمد نوید الحسن شاہ مشہدی سرپرست اعلی جماعت جلالیہ پاکستان نے کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ درگاہ وہ ہے جہاں پر خدمت خلق کو اولین فریضہ سمجھا جاتا ہے ۔یہ خدمت خلق کا سلسلہ مشائخ عظام بھکھی شریف سے چلا آ رہا ہے جس میں دن بدن بہاریں ہی بہاریں ہیں۔کوئی بھی موقع ہو چاہے سیلاب سے متاثرہ علاقے ہوں چاہے زلزلہ سے متاثرہ علاقے ہوں چاہے کرونا جیسی وبا میں افراد گھرے ہوئے ہوں جو بھی موقع ہو یہ درگاہ صف اول میں ہو کر خدمت خلق کا فریضہ سر انجام دیتے ہوئے نظر آتی ہے۔خدمت خلق سے ہی انسان کو قرب الہی میسر ہوتا ہے ۔آج بھی سو خاندانوں میں جلالیہ ویلفئیر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سامان تقسیم کیا جائے گا ۔تقریب کے مہمان خصوصی لیفٹیننٹ ریٹائرڈ اسفند یار اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین اور محمد ارشد اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر منڈی بہاؤالدین ہوں گے ۔