اپریل 18, 2026

ڈنگہ میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد ہے:ایس ایچ او چوہدری محمد اسلم ہنجراء

ڈنگہ (نامہ نگار) ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ چوہدری محمد اسلم ہنجراء نے کہا ہے کہ ڈنگہ میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد ہے۔ حکومت نے تین روزہ بسنت پر طے شدہ اجازت ناموں کے ساتھ مخصوص مقامات پر پتنگ بازی کی اجازت دی گئی ہے۔ ضلع گجرات سمیت تھانہ ڈنگہ کے تمام علاقہ میں بھی پتنگ بازی‘ پتنگ فروشی‘ کیمیکل ڈور کی تیاری‘ فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی عائد ہے۔ پتنگ بازی کا سامان بنانے اور پتنگ اڑانے والوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کاروائی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی کھیل نہیں بلکہ جان لیوا جرم ہے۔ اگر ہمارے کھیل سے لوگوں کے گلے کٹیں تو اس خوف ناک عمل کو کھیل کسی صورت نہیں کہا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدین اور ذمہ دار شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے بچوں اور قریبی لوگوں کو اس خونی کھیل ختم کرنے کی کوشش سنجیدگی سے کرنی چاہئے تا کہ مزید قیمتی جانیں ضائع ہونے سے بچ جائیں۔