ڈنگہ (نامہ نگار) کھاریاں پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری میں پریس کلب ڈنگہ کے وفد کی شرکت۔ ضلع بھر کے پریس کلبوں کے عہدیداران شریک ہوئے۔ ڈنگہ سے پریس کلب ڈنگہ کے سرپرست میاں محمد اشرف‘ جنرل سیکرٹری بشارت بی۔ ایس

اور سینئر نائب صدر ایم سلیم عابد پیرزادہ شریک ہوئے۔ پریس کلب ڈنگہ کے وفد نے کھاریاں پریس کلب کے نو منتخب صدر سید تنویر نقوی اور جنرل سیکرٹری آفتاب نذر سمیت عہدیداران کو مبارکباد دی اور پریس کلب ڈنگہ کی طرف سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔





