اپریل 18, 2026

اسپین کا امریکا کے غزہ امن بورڈ میں شمولیت سے انکار، پیڈرو سانچیز کا واضح مؤقف

اسپین نے امریکا کی جانب سے قائم کیے گئے غزہ امن بورڈ میں شمولیت سے انکار کر دیا ہے۔ ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسپین اس نام نہاد پیس بورڈ کا حصہ نہیں بنے گا۔ برسلز میں یورپی یونین کے سربراہی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرچہ دعوت کی قدر کی جاتی ہے، تاہم اسے قبول نہیں کیا جا سکتا۔ پیڈرو سانچیز کے مطابق یہ بورڈ اقوام متحدہ کے دائرہ کار سے باہر ہے اور اس میں فلسطینی اتھارٹی کی شمولیت بھی نہیں، جو ایک بنیادی خامی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ غزہ اور مغربی کنارے کے مستقبل کا فیصلہ صرف اور صرف فلسطینی عوام کا حق ہے۔ واضح رہے کہ امریکا کے غزہ بورڈ آف پیس میں پاکستان، قطر، سعودی عرب، ترکیے، انڈونیشیا، بحرین، مصر، اردن، قازقستان، ازبکستان اور متحدہ عرب امارات سمیت متعدد ممالک شامل ہو چکے ہیں، جبکہ ارجنٹینا، آرمینیا، آذربائیجان، بیلاروس، ہنگری، کوسوو، مراکش اور ویتنام نے بھی شمولیت کا اعلان کیا ہے۔