منڈی بہاء الدین( ڈاکٹر شاہد راٹھور) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی نے رسول یونیورسٹی کا تفصیلی دورہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر منڈی بہاءالدین عدیل حیدر سمیت متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
کمشنر گوجرانوالہ نے یونیورسٹی میں جاری ترقیاتی کاموں کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے تعمیراتی معیار، کام کی رفتار اور طلبہ کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے کمشنر گوجرانوالہ کو منصوبے کی موجودہ پیش رفت، مختلف تعمیراتی مراحل، معیارِ تعمیر، دستیاب و مجوزہ سہولیات، مقررہ ٹائم لائن اور آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
کمشنر گوجرانوالہ نے رسول یونیورسٹی کے منصوبے کو علاقے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب تعلیم کے شعبے میں معیاری اور جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے



