اکتوبر 29, 2026

منڈی بہاؤالدین: امن و صلح کے لیے سیاسی و سماجی شخصیات سے تاریخی کردار کی اپیل

فرقان اسلم مانگٹ

ضلع بھر کی تمام سیاسی اور سماجی شخصیات سے پُراثر اور سنجیدہ گزارش ہے کہ ضلع منڈی بہاؤالدین میں برسوں سے چلی آ رہی دشمنیوں اور خاندانی تنازعات کے پُرامن خاتمے اور صلح صفائی کے لیے آپ سب کے تاریخی کردار کی اشد ضرورت ہے۔
خاص طور پر عوامی راے کے مطابق ضلع کی طاقتور ترین شخصیات ناصر اقبال بوسال صاحب ، محمد خان بھٹی صاحب اور اسی طرح زیرک سیاستدان جناب ممتاز احمد تارڑ صاحب, محمد ریاض فاروق ساھی صاحب، نزر محمد گوندل صاحب ، بزرگ سیاسی رھنما جناب حاجی محمد افضل چن صاحب جن کا سیاست میں ھمیشہ سے ایک مثبت کردار ھے ، محترمہ حمیدہ وحید الدین ، سید طارق یعقوب رضوی صاحب، طارق محمود تارڑ صاحب ، آصف بشیر بھاگٹ صاحب، طارق محمود ساھی صاحب ، فخر عمر حیات لالیکا صاحب ، ظفر اللہ تارڑ صاحب ، چوھدری ریاض اصغر صاحب اور اسی طرح اور سیاسی سماجی عمائدین ضلع کے امن کیلئے اپنا کردار ادا کریں اس ضلع کے باسیوں نے آپ سب کو بارھا اقتدار کے ایوانوں تک پہنچایا اب وھی آپ کے اپنے لوگ بدامنی کا شکار ھو رھے ھیں بچے یتیم ھو رھے ھیں بہن بیٹیاں بیوہ ھو رھی ھیں ماوں کی گودیں اجڑ رھی ھیں بزرگ باپ جوان بیٹوں کی لاشیں اٹھا رھے ھیں آپ سب حضرات اگر کوشش کریں تو معاملات سلجھ سکتے ھیں کسی حد امن و امان قائم ھو سکتا ھے کیونکہ جب بھی کوئ قتل و غارت ھوتی ھے آپ لوگوں پر انگلی اٹھائ جاتئ ھے کہ فلاں سیاستدان کی ایماء پر یہ واردات ھوئ خدارا اپنے دامن سے داغ بھی دھو لیں اور لوگوں کی دعائیں بھی لیں اگر آج آپ کو ایک فریق سپورٹ کر رھا ھے تو آپ کی زرا سی کوشش سے آپ دونوں فریقین کے محسن ھوں گے
ایک بات طے ھے دشمندار تھک چکے ھیں کسی مسیحا کے انتظار میں ھیں کہ کوئ ان کے معاملات حل کروا دے آپ حضرات ان کے مسیحا بن جائیں اللہ بھی راضی اللہ کی مخلوق بھی
ضلع کے گدی نشینوں اور پیر صاحبان سے بھی درخواست ھے وہ بھی ضلع میں امن کیلئے اپنا کردار ادا کریں جو مریدین آپ کے ایک اشارے پر اپنا سب کچھ لٹانے پر تیار ھیں ان کی جان بچانے کیلئے آپ بھی حصہ ڈالیں خدا کے ھاں اس کی کتنی قبولیت ھے مجھ سے بہتر آپ جانتے ھیں
میں یہ بھی سمجھتا ھوں صرف سیاستدانوں کو موردالزام ٹھہرانا درست نہیں اس میں محکموں کا ناقص طریقہ کار عدم برداشت جیسے عوامل بھی شامل ھیں

آج وقت کا تقاضا ہے کہ آپ باہمی اختلافات اور سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر عوام کے مفاد میں متحد ہوں اور ضلع میں تمام دشمنیوں کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کریں کوئ مشترکہ پلیٹ فارم بنائیں جو دوسروں کیلئے ایک مثال بن جاے

آپ کے پاس آج ایک سنہری اور تاریخی موقع موجود ہے کہ سیاست کو بالائے طاق رکھ کر ضلع کو امن، بھائی چارے اور رواداری کا گہوارہ بنائیں۔ آئیے آپس میں یہ عہد کریں کہ ہمارا ووٹر ہماری ذمہ داری ہے اور ہمارا سپورٹر ہماری اس سے بھی بڑی ذمہ داری۔ ہمیں انہیں ان دشمنیوں کی آگ سے بچانا ہے اور ان کی آنے والی نسلوں کو ایک محفوظ، پُرامن اور بہتر مستقبل دینا ھے ۔
انشاءاللہ ھم صرف مشوروں تک محدود نہیں رھیں جہاں کسی بھی فریق کو حرجانہ یا دیت دینے میں کو مالی مشکل ھوئ تو اورسیز بھائیوں کی مدد سے آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ھوں گے

یہ فیصلہ آج نہیں کیا گیا تو شاید کل کا وقت ہم سے یہ موقع چھین لے۔