اسرائیلی وزیرِ ٹرانسپورٹ میری ریگوف نے کہا ہے کہ ایرانی میزائل حملوں کے خدشے کے پیشِ نظر اسرائیلی ائیرلائنز اپنے طیارے دنیا کے مختلف ممالک منتقل کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ابھی باقاعدہ ہدایات جاری نہیں ہوئیں، تاہم پہلے سے تیار کردہ منصوبوں کے تحت کسی بھی وقت یہ عمل شروع کیا جا سکتا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایک سینیئر ائیرلائن اہلکار نے بتایا کہ فی الحال پروازوں کے آپریشن معمول کے مطابق جاری ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ گزشتہ برس جون میں اسرائیل ایران کشیدگی کے دوران طیارے محفوظ مقامات پر منتقل کیے گئے تھے۔
اہلکار کے مطابق اس وقت کچھ طیارے قبرص اور ایتھنز منتقل کیے گئے جبکہ کئی طیارے تھائی لینڈ، امریکا اور یورپ کے مختلف ممالک میں موجود تھے۔




