کھاریاں(قاری نصیر احمد کلیار)اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کھاریاں کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال کے تمام وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں اور ان کے لواحقین سے ادویات کی مفت دستیابی اور فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے او پی ڈیز کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی حاضری چیک کی اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈیوٹی اوقات میں عملے کی مکمل حاضری اور مریضوں کو بروقت و معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال کھاریاں ڈاکٹر ظفر مہدی نے اس موقع پر ہسپتال کی کارکردگی اور جاری اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔




