سعود ی عرب (ادریس احمد سے)قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ کی نئی چانسلری عمارت کے افتتاح کے موقع پر پُروقار تقریب کاانعقاد کیاگیا ، جس میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی اور افتتاحی فیتہ کاٹ کر عمارت کا باقاعدہ افتتاح کیا،تقریب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق، قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی، سعودی عرب کے معزز حکام، پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ افراد اور قونصلیٹ کے افسران نے شرکت کی،افتتاحی تقریب کے دوران قومی پرچم کشائی، شجرکاری، یادگاری تختی کی نقاب کشائی اور دیگر روایتی سرگرمیاں انجام دی گئیں، جبکہ پاکستان اور سعودی عرب کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ اس موقع پر نئی چانسلری کی سہولیات اور خصوصیات پر مشتمل ایک ویڈیو پریزنٹیشن بھی پیش کی گئی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ نے قونصلیٹ کی کارکردگی کو سراہا اور سعودی حکومت کے تعاون پر اظہارِ تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو بہتر اور مؤثر خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اس موقع پر انہوں نے قونصلیٹ کی تمام سرگرمیاں نئی چانسلری عمارت میں منتقل کرنے کی باضابطہ منظوری بھی دی ،انہوں نے کہا کہ جدید سہولیات سے آراستہ یہ عمارت مغربی سعودی عرب میں مقیم تقریباً 18 لاکھ پاکستانیوں کو معیاری قونصلی خدمات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔




