اپریل 18, 2026

اتفاق پریس کلب کھاریاں کی سال 2026 کی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا

سرائے عالمگیر( ڈاکٹر تصور حسین مرزا) اتفاق پریس کلب کھاریاں کی سال 2026 کی نئی کابینہ کی تقریب کا اعلان سردار میرج ہال تھپلہ کھاریاں میں ہوا جس میں اتفاق پریس کلب کھاریاں کے تمام عہدےداران و ممبران صحافی برادری اور علاقہ کی معزز شخصیات جس میں سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیات نے بھرپور شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے شروع کیا اتفاق پریس کلب کھاریاں کے بانی محمد سلیمان قادری نے تمام عہدےداران ممبران کو عہدوں سے نوازہ اتفاق پریس کلب کھاریاں کی نئی کابینہ کی تقریب میں شرکت کرنے والوں میں سیاسی سماجی کاروباری مزہبی علمائے کرام وکلاء برادری صحافی برادری اور ڈاکٹر کمیونٹی تاجر برادری ریسکیو 1122 مسیح برادری نے بھرپور شرکت کی انکی موجودگی میں اتفاق پریس کلب کھاریاں کے تمام عہدےداران ممبران کا اعلان کیا اتفاق پریس کلب کھاریاں سال 2026 کی نئی کابینہ جس میں بانی محمد سلیمان قادری سرپرست اعلی محمد افتخار بٹ سرپرست سید اکرم شاہ بخاری صدر بہلول مرتضیٰ جنرل سیکرٹری محمد ابراھیم سلیمان چیرمین محفوظ احمد بٹ وائیس چیئرمین بشارت افضل بٹ فنانس سیکرٹری ڈاکٹر تصور حسین مرزا (تحصیل رپورٹر روزنامہ سماء لاہور) ،چیرمین مجلس عاملہ مخدوم حسین چوہدری سنیر نائب صدر ملک احسان سبحانی چیرمین شکایات سیل مظہر حسین ملک نائب صدر راجہ اسفند نائب صدر جرار حسین میر۔ جوائنٹ سیکرٹری شاہد عباس۔ سیکرٹری اطلاعات بنارس عاجز اور ممبران راجہ رجب علی غلام کمیل علی شہزاد فاروق ۔ ۔ چوہدری غضنفر عرف بھولہ اسماعیل سلیمان شہباز جعفری ودیگر ممبران کا اعلان کیا گیا ہے آخر میں بانی اتفاق پریس کلب کھاریاں محمد سلیمان قادری نے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا