اکتوبر 28, 2026

حبیبی ریسٹورینٹ اینڈ روف ٹاپ مال آف وزیرآباد 8 جنوری کو کھل جائے گا: چوہدری ساجد محمود وڑائچ

کھاریاں(قاری نصیر احمد کلیار)وزیرآباد میں تاریخ ساز افتتاح، حبیبی ریسٹورینٹ اینڈ روف ٹاپ مال آف وزیرآباد 8 جنوری کو کھلے گا. گروپ آف کمپنیز کے معروف صنعت کار، چوہدری ساجد محمود بھٹیاں، بزنس کی دنیا کے ایک کامیاب ٹائیکون کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ وزیرآباد کی تاریخ میں سب سے بڑا ریسٹورینٹ، حبیبی ریسٹورینٹ اینڈ روف ٹاپ، مال آف وزیرآباد میں بننے جا رہا ہے، جس کا افتتاح 8 جنوری کو تاریخ ساز طور پر ہوگا۔افتتاح کے موقع پر رنگا رنگ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ مال آف وزیرآباد کے چیئرمین اور یورو گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین، چوہدری ساجد محمود وڑائچ نے کہا کہ یہ ریسٹورینٹ شہر کے لوگوں کے لیے جدید سہولیات اور تفریح کا بہترین مقام ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریسٹورینٹ میں معیاری کھانے، آرام دہ ماحول اور بہترین خدمات فراہم کی جائیں گی تاکہ شہر کے عوام کے لیے تفریح اور آرام کا ایک نیا مرکز قائم ہو