اکتوبر 29, 2026

ایشنز سیریز: انگلینڈ نے 15 برس بعد آسٹریلوی سرزمین پر ٹیسٹ میچ جیت لیا، میچ 2 دن میں ختم

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں 15 سال اور 19 ٹیسٹ میچوں کے بعد پہلی بار جیتنے میں کامیاب ہو گئی۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کے دوسرے دن انگلینڈ نے میزبان ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں خسارہ تین ایک کر دیا۔
دوسری اننگز میں آسٹریلوی ٹیم 132 رنز پر آؤٹ ہوئی، جبکہ انگلینڈ نے آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 175 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر 33 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ نے 46 اور کپتان اسٹیو اسمتھ نے 24 رنز بنائے۔ انگلینڈ کے لیے برائیڈن کارز نے 4، بین اسٹوکس نے 3 اور جوش ٹنگ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ کی جانب سے جیکب بیتھل نے 40، زیک کرالی نے 37 اور بین ڈکٹ نے 34 رنز بنا کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے جھے رچرڈسن، اسکاٹ بولینڈ اور مچل اسٹارک نے 2، 2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔ اس جیت کے ساتھ پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو تین ایک کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
پہلا ٹیسٹ میچ بھی پرتھ میں دوسرے دن ختم ہو گیا تھا، جس کے باعث کرکٹ آسٹریلیا کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا تھا