اکتوبر 29, 2026

یو اے ای میں بچوں کے آن لائن تحفظ کے لیے نیا سخت قانون نافذ

متحدہ عرب امارات نے بچوں کے ڈیجیٹل تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے نیا قانون متعارف کرایا ہے۔ نئی کونسل کے قیام کے ساتھ، بچوں کا ڈیٹا شیئر کرنے پر آن لائن پلیٹ فارمز پر پابندی ہوگی۔ اس کے علاوہ آن لائن گیمز، جوئے اور سٹے کے گیمز بچوں کے لیے ممنوع قرار دیے گئے ہیں۔ اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا اور گیمنگ پلیٹ فارمز پر سخت نگرانی کی جائے گی تاکہ بچوں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔